فوٹوبشکریہ فیس بک

وزیراعظم کو نہیں کہنا چاہیے کہ میں فلاں کو پکڑوں گا: یوسف رضا گیلانی
22 اکتوبر 2018 (11:29) 2018-10-22

اسلام آباد: احتساب عدالت میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کی مختلف مقدمات میں پیشی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی نے مصافحہ کیا اور حال احوال پوچھا۔ یوسف رضا گیلانی نے نواز شریف سے مکالمہ بھی کیا۔ چار وزیراعظم عدالتوں میں پیش ہوچکے، پانچواں وزیراعظم بھی احتساب عدالت آئے گا۔ یوسف رضا گیلانی کی بات پر نواز شریف مسکراتے رہے۔

میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی بولے احتساب ہونا چاہئے مگر احتساب کا ادارہ آزاد ہونا چاہئے۔ وزیراعظم کو نہیں کہنا چاہیے کہ میں فلاں کو پکڑوں گا۔ یوسف رضا گیلانی نے سوال اٹھایا کہ اگر فیصلے میرے حق میں ہوئے تو میرے 10 سال کا جواب کون دے گا؟

واضح رہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف اشتہاری مہم کے لیے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے ریفرنس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔


ای پیپر