Finance Advisor,Pakistan,ranking,better,Bangladesh,India
22 نومبر 2020 (23:40) 2020-11-22

اسلام آباد: مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے دعوی کیا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن(ڈبلیو ٹی او)کے تجارتی سہولیات معاہدے کے نفاذ میں پاکستان کی رینکنگ  بھارت اور بنگلادیش کے مقابلے میں بہتر ہے۔ 

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں حفیظ شیخ نے کہا کہ  ڈبلیو ٹی او کے تجارتی سہولیات معاہدے کے نفاذ میں پاکستان کی رینکنگ میں 79فیصد بہتری آئی ہے جوکہ خطے میں بھارت اور بنگلادیش سے بہتر ہے۔ 2018میں یہاں پاکستان کی رینکنگ 34فیصدپر تھی۔ان کاکہنا ہے کہ معاہدے کے تحت دی جانے والی تجارتی سہولیات ملکی معیشت اور روزگار میں بہتری لانے کا باعث بن رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے یہ خوشخبری سنا چکے ہیں کہ پاکستان کی معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہو رہی ہے اور آنے والے وقت میں فیصل کی معیشت مانچسٹر سے آگے نکل سکتی ہے اور مانچسٹر کے لوگ فیصل آباد کی معاشی ترقی کی تعریف کیا کریں گے


ای پیپر