cm punjab,usman buzdar,lahore,two parts,administratively
22 نومبر 2020 (20:26) 2020-11-22

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے لاہور کو انتظامی اور مالی طور پر دو مختلف حصوں میں تقسیم کرنے کے احکامات کے بعد اب کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس پر عملی اقدامات شروع کردئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لاہور کو 2 انتظامی اور مالی حصوں میں تقسیم کرنے کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں جس کے تحت اب تحصیل فیروز والہ بھی ڈسٹرکٹ لاہور میں شامل کر دی جائیگی ۔نئے نظام کے تحت یہ تجویز دی گئی ہے کہ لاہور کو دو انتظامی اور مالی حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد ایک حصے کی تین تحصیلیں بن جائیگی ۔ جس کا انتظام ایک کمشنر ٗ 2 ڈپٹی کمشنر اور دو ایڈیشنل کمشنر سنبھالیں گے۔ 

لاہور کے دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد ایک حصے کا نام لاہور سٹی جبکہ دوسرے حصے کا نام لاہور صدر تجویز کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والی ایک میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا  کیونکہ بڑھتی ہوئی آبادی اور دیگر انتظامی مسائل پر قابو پانے کیلئے لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے تجویز دی گئی کہ لاہور کہ 4 انتظامی حصوں میں تقسیم کیا جائے لیکن کمشنر لاہور نے اس تھویز کو مسترد کر دیا جبکہ 2 حصوں میں تقسیم پر میٹنگ میں موجود تمام لوگوں نے اتفاق کیا۔


ای پیپر