PDM,jalsa ban,epidemic,permission,pdm jalsa
22 نومبر 2020 (19:35) 2020-11-22

لاہور :حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد اب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کو مزید جلسوں کی اجازت نہیں دی جائیگی اور اگر اجازت کے بغیر کوئی جلسہ کیا گیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے پورے پنجاب میں عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اب کسی بھی سیاسی جماعت کو عوامی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے اور اس سلسلہ میں پی ڈی ایم کے لاہور اور ملتان کے جلسوں کیلئے اجازت ممکن نہیں ہے۔پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ اس رپورٹ کے بعد کیا ہے جس میں محکمہ صحت کی طرف سے عالمی وبا کے کیسز میں خطرناک اضافہ کے بعد حکومت پنجاب کو نئی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔

محکمہ صحت کی سفارشات کے مطابق اس وقت عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز میں ملتان پورے پاکستان میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ جبکہ پورے پنجاب میں عالمی وبا کے کیسز دوبارہ اتنے ہی ہو چکے ہیں  جتنے جون کے مہینے میں ہوگئے تھے۔اس تازہ صو رتحال میں کسی کو بھی  جلسوں کی اجازت نہیں دی جائیگی اور اگر کسی نے جلسے کرنے کی کوشش کی تو ان کی قیادت کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت نے ملتان اور لاہور میں جلسوں کیلئے پنجاب حکومت کو تحریری درخواست دی ہے جس کے بعد اب ان جلسوںکی اجازت ملنا مشکل نظر آرہا ہے۔


ای پیپر