Begum Shamim Akhtar, mother, death, Nawaz Sharif, contact, Shehbaz Sharif
کیپشن:   فائل فوٹو سورس:   
22 نومبر 2020 (19:00) 2020-11-22

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی شہباز شریف سے ٹیلی فون پر بات چیت، نواز شریف والدہ کے انتقال کا بتاتے ہوئے رو پڑے، شہبازش ریف بھی والدہ کے انتقام پر انتہائی افسردہ نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق والدہ کے انتقال کے بعد نواز شریف شہباز شریف سے بات چیت کے دوران آبدیدہ ہوگئے، دونوں بھائی والدہ کی مغفرت کیلئے دعائیں کرتے رہے، شہباز شریف بھائی نواز شریف کو حوصلہ اور صبر کی تلقین کرتے رہے۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دادی بیگم شمیم اختر کی لندن میں وفات کے بعد شدید صدمے میں ہیں اس لیے انہوں نے پشاور جلسے میں خطاب کرنے سے معذرت کر لی۔

مریم نواز نے اسٹیج پر آکر بتایا کہ انہیں دادی کے انتقال کی اطلاع ملی ہے ، وہ پشاور سے لاہور روانہ ہو رہی ہیں ، اس لئے جلسے میں خطاب نہیں کریں گی جس کے بعد جلسہ گاہ میں بیگم شمیم اختر کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کرائی گئی۔

ادھر لاہور میں عطاء تارڑ کی شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی جس میں بیگم شمیم اختر کی وفات پر گفتگو ہوئی۔ کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو فون پر والدہ کے انتقال کی خبر دی۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ مرحومہ انتہائی شفیق خاتون تھیں، علیل تو وہ پہلے بھی تھیں دوچار روز سے طبیعت کافی خراب تھی، مرحومہ خاندان کا حوصلہ اور ہمت تھیں، سارا خاندان ان کی رحلت پر سوگوار ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی وفات پر وزیراعظم سمیت تمام سیاسی رہنماوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔


ای پیپر