Veena Malik,action,Asad Khattak,smuggling children,Dubai,FIA
22 نومبر 2020 (18:24) 2020-11-22

لاہور :پاکستان کی متنازعہ اور بولڈ اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک کی طرف سے بچوں کو دبئی سے سمگل کرنے کے الزام پر آخر کار بڑا ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی اے میں اپنے سابق شوہر کیخلاف ایک درخواست جمع کروا دی ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے سابق شوہر انکی کردار کشی  اور بلیک میلنگ جیسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی متنازعہ اور بولڈ اداکارہ وینا ملک ایک بار بھی تنقید کی زد میں ہیں جب ان کے سابق شوہر کے ان پر اپنے ہی بچوں کی سمگلنگ کا الزام عائد کر دیا ہے اور ان کی گالیاں نکالنے کی آڈیو میڈیا پر لیک کر دی ہے۔ اس سارے واقعہ کے تناظر میں اب وینا ملک نے ایف آئی اے میں ایک درخواست جمع کروا دی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے سابق شوہر سوشل میڈیا پر ان کیخلاف مہم چلوا رہے ہیں جس میں ان کی کردار کشی اور انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے جس پر ایکشن لیا جائے۔

وینا ملک کی طرف سے اس تازہ کارروائی کے بعد ان کے سابق شوہر اسد خٹک ایک بار منظر عام پر آگئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ وہ اس سے قبل ہی یعنی 27 اکتوبر کو وینا ملک کیخلاف ایف آئی اے میں ایک درخواست دائر کر چکے ہیں جس میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے بچوں کے نقلی پاکستانی پاسپورٹس کی انکوائری کی جائے ٗ یہ بھی دیکھا جائے کہ کیسے میرے بچوں کو دبئی سے اغوا کر کے پاکستان لایا گیا۔ وینا ملک کے سابق شوہر کا دعویٰ ہے کہ انہیں تو ابھی تک ایف آئی اے کی طرف سے کوئی بھی جواب نہیں ملا ہے۔


ای پیپر