United States,vaccines,global epidemic,Pfizer
کیپشن:    سورس:   https://thesuffolkjournal.com/31839/world-news-at-suffolk/31839/#modal-photo
22 نومبر 2020 (16:56) 2020-11-22

واشنگٹن :امریکہ میں عالمی وبا سے بچائو کیلئے ویکسین کی تیاری اور عوام تک فراہمی کیلئے ایک بہت بڑی پیش رفت ہوئی ہے جب ادویا ساز کمپنیوں فائزر اور بیون ٹیک نے امریکی حکومت سے ویکسین کی تیاری کیلئے اجازت نامہ طلب کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ا س سے قبل عالمی وبا کی ویکسین کے حوالے سے تجرباتی مراحل جاری ہے جس کے بعد اب امریکہ کے بڑے ادویات ساز اداروں نے حکومت سے اجازت طلب کی ہے کہ اب انہیں ویکسین کی تیاری کیلئے اجازت دی جائے اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کمپنیوں کی لیبارٹریز میں ویکسین کے تجرباتی مراحل میں کامیابی حاصل کی جا چکی ہے۔ 

فائزر اور بیون ٹیک کی طرف سے امریکہ میں ایف ڈی اے یعنی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے رابطہ کیا ہے۔امریکہ کے طریقہ کار کے مطابق ادویات ساز کمپنیوں کو اپنی مصنوعات مارکیٹ میں لانے سے پہلے ایف ڈی اے سے اجازت نامہ چاہیے ہوتا ہے جس کے بعد ہی وہ مارکیٹ میں ادویات لانے کے اہل ہو سکتے ہیں اس کیلئے انہیں ایف ڈی اے میں بھی اپنی ادویات کے سیمپل جمع کروانے ہوتے ہیں۔

ایف ڈی اے سے ویکسین کی تیاری کیلئے اجازت مانگنے والی یہ پہلی دو کمپنیاں ہیں جبکہ ایف ڈی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ 10 دسمبر کو ہو گی جس میں اجازت  دینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سارے وقت کے دوران ایف ڈی اے اس معاملے کی شفافیت کے بارے میں غور کرے گی۔


ای پیپر