Nawaz Sharif, Shehbaz Sharif, mother, death, London, Shamim Akhtar, Maryam Nawaz
22 نومبر 2020 (15:03) 2020-11-22

لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 

سلیمان شہباز نے دادی کے انتقال کی تصدیق کردی، مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے اپنے ٹوئٹ میں بیگم شمیم کے انتقال کی تصدیق کی، بیگم شمیم طویل عرصے سے علیل تھی۔ وہ علاج کی غرض سے لندن میں اپنے بڑے بیٹے نواز شریف کے پاس گئیں تھیں۔

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کی میت لندن سے پاکستان لائی جائے گی اور اُن کی تدفین جاتی عمرہ میں ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور اُن کے بیٹے حمزہ شہباز کو جیل میں شمیم اختر کے فوت ہونے کی خبر دیدی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مریم نواز کو پشاور میں دادی کے انتقال کی اطلاع دیدی گئی ہے۔ وہ پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کیلئے جلسہ گاہ موجود ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر پر فرد جرم عائد کیا تھا لیکن شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے صحت جرم سے انکار کر دیا تھا۔ جبکہ احتساب عدالت کی جانب سے شہباز شریف کے دوسرے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ صدر ن لیگ اور اُن کے دیگر اہلخانہ کے خلاف نیب قانونی کارروائی کر رہا ہے تاکہ ملزمان کو اُن کی کرپشن کی سزا دی جائے۔

ادھر نواز شریف پہلے ہی علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں لیکن عدالت نے اُن کو بھی اپنے کیسز کا سامنا نہ کرنے کی وجہ سے مفرور قرار دیدیا ہے۔ عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو اشتہاری قرار دیئے جانے کے بعد پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے بھی اُن کی سیاسی تقاریر پر پابندی عائد کر دی تھی۔


ای پیپر