The corona report of all the players announced for the tour of New Zealand turned out to be negative
22 نومبر 2020 (14:31) 2020-11-22

لاہو: دورہ نیوزی لینڈ کےلئے اعلان کردہ ٹیم کے تمام کھلاڑی کوویڈ کا شکار ہونے سے بچ گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق قومی سکواڈ کے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل لئے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتائج سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی رپورٹ منفی آئی ہے، قومی سکواڈ کل صبح بابر اعظم کی کپتانی میں نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورہ نیوزی لینڈ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی سی بی کی طرف سے مجھ پر کوئی بھی دباﺅ نہیں، ٹیم میں کسی قسم کی کوئی گروپ بندی نہیں جبکہ پاکستانی ٹیم بہتر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرنے کی پوری کوشش کریں گے، دورہ نیوزی لینڈ کیلئے کھلاڑی پرجوش ہیں،چیلنجز آتے رہتے ہیں ان کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اب میرے سامنے نیا چیلنج اور نئی ذمہ داری ہے،پریشر ہر جگہ ہوتا ہے اور پریشر میں کھیلنے کا مزا بھی آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب ایک دوسرے کی پرفارمنس سے خوش ہوتے ہیں، نیوزی لینڈ کیخلاف ہمارا ریکارڈ اچھا ہے،قومی ٹیم جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں، ٹیم کی بیٹنگ اور باﺅلنگ دونوں بہترین ہیں،کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، سیریز جیتنے کیلئے پراعتماد ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کو مدِنظر رکھتے ہوئے 50 فیصد حاضری کردی ہے۔ملک بھر میں عالمی وباءکورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پی سی بی کی جانب سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ،اس پالیسی کا نفاذ 23 نومبر سے ہوگا۔پچاس فیصد افراد میں ضروری اور لازمی اسٹاف شامل ہوگا جبکہ باقی پچاس فیصد عملہ گھروں سے کام کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 42 اموات سامنے آئیں۔


ای پیپر