The government has ruined the people, Imran Khan has called the lie a uterus: Sirajul Haq
22 نومبر 2020 (14:02) 2020-11-22

سوات:جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام اور نااہل ترین حکومت ہے،عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ اگر عوام نے احتجاج کیاتواستعفیٰ دےدیں گے ،لیکن انہوں نے جھوٹ کو یوٹرن کا نام دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گراسی گرائونڈ میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق حکومت کے خلاف خوب گرجے اور کہا کہ کراچی سے چترال تک لوگ آپکی حکومت پر لعنت بھیج رہے ہیں،آپ کیلئے اب وزیر اعظم ہائوس میں بیٹھنا ناجائز ہے،عمران خان نے نوکری دینے کا کہا تھا کہ 33 ہزار لوگوں کو بیروزگار کردیا جبکہ حکومت نے عوام کوبرباد کردیا ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت 800 دنوں میں آٹھ سو جھوٹ بول چکی،پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا اختلاف صرف کرسی پر ہے،ایک وفاقی وزیرنے گزشتہ دنوں بتایا حکومت ختم ہو رہی ہے ،اس وزیر نے کہا حکومت نے ہمیں بھی بدنام کیا ہے اور یہ نالائق حکومت ہے ۔

امیر جے آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہاتھا پاکستان کو اسلامی ریاست بنائوں گا ،اب تک عمران خان نے پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کے کون سے قدم اٹھائے ؟اسلام آباد کا جو خان ہے وہ "بے پختو خان" یعنی پشتو نہ سمجھنے والا خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ گورنر ہائوسز میں یونیورسٹیاں بناونگا، بتائے کہاں ہیں وہ یونیورسٹی،نوکری دینے کا کہا تھا کہ 33 ہزار لوگوں کو بیروزگار کردیا،موجودہ حکومت خارجہ محاز پر ناکام ہوگئی ہے،یو اے ای، سعودی عرب، چین سمیت کوئی ملک آپ کو بھروسہ نہیں کررہا،پی ڈی ایم اور حکومت کے درمیان غربت، تعلیم، ملکی سلامتی اور خارجہ پالیسی پر اختلاف نہیں بلکہ ان میں اختلاف صرف کرسی کا ہے اورپی ٹی آئی میں پیپلز پارٹی، مشرف اور مسلم لیگ ن کے لوگ موجود ہیں۔


ای پیپر