Sana Khan, who left Bollywood for the sake of Islam, married Mufti
22 نومبر 2020 (10:35) 2020-11-22

گجرات:حال ہی میں اسلام کی خاطر شوبز کی چکا چوند دنیا کو ٹھوکر مارنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثناءخان نے عالم دین سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ زائرہ وسیم کی طرح بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دینے والی ثناءخان نے مفتی انس سے نکاح کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں جبکہ ثناءخان کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کو نئی زندگی کی مبارکباد دی جارہی ہے تو وہیں انتہا پسند بھارتیوں نے اپنی اوقات دکھاتے ہوئے سابق اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے پیسے کے لئے شادی کی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے سابق اداکارہ کو ان کے میک اپ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ ثناءخان نے بالی ووڈ کو اسلام کی خاطر چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیں جبکہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری چھوڑنے پربھی کافی خوش دکھائی دیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثناءخان نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ حجاب پہنے بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے دلہا مفتی انس نے بھی سفید رنگ  کے کرتا پاجامہ کے ساتھ واسکٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ ایک اور ویڈیو میں دونوں نے اپنی شادی کا کیک بھی کاٹا جس میں ان کے گھر والے بھی موجود ہیں۔


ای پیپر