فخر زمان کی چھٹی ۔۔۔!
22 نومبر 2019 (21:31) 2019-11-22

لاہور:پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کے پانچویں سیزن میں کئی پاکستانی سٹارز کی جانب سے ٹیمیں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

پی ایس ایل فائیو میں ٹیموں کی تشکیل کے لیے مینجمنٹ کے ارکان نے سوچ بچار شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس بار کراچی کنگز کی جانب سے نہیں کھیلیں گے، لاہور قلندرز بابر اعظم کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

فخر زمان کو لاہور قلندرز کی ٹیم سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق آل رانڈر شاہد آفریدی اورسابق کپتان شعیب ملک کی جانب سے بھی ٹیم تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔دونوں کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کا حصہ تھے۔ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں اپنی سزا پوری کرنے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے خواہاں شرجیل خان بھی کراچی کنگز کی جانب سے ایکشن میں نظر آ سکتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کی ٹریڈ ونڈو اوپن ہے۔ ٹیموں کی تکمیل کے لیے ڈرافٹ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہو گا۔


ای پیپر