(ن)لیگ کا وزیراعظم پر اشتعال و نفرت انگیز تقاریر کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ
22 نومبر 2019 (16:56) 2019-11-22

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ( ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کا مقدمہ چلنا چاہیے،نواز شریف اور شہباز شریف کے حسد اور سیاسی انتقام میں وزیراعظم ذہنی مریض بن گئے ہیں۔

جمعہ کو میانوالی میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ وزیراعظم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، ان کا میڈیکل چیک اپ ہونا چاہیے کیونکہ وزیراعظم جب بول رہا ہوتا ہے تو دنیا ان کو سن رہی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہر جگہ جاتے ہیں تو نوازشریف اور شہبازشریف کا تذکرہ کرتے ہیں، حسد اور سیاسی انتقام میں وزیراعظم ذہنی مریض بن گئے ہیں ، دائیں بائیں بیٹھے ہوئے لوگوں کو ان کا معائنہ کروانا چاہیے۔مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پر اشتعال اور نفرت انگیز تقاریر کا مقدمہ چلانا چاہیے۔


ای پیپر