فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کے آبائی حلقے میانوالی کی قسمت جاگ اٹھی
22 نومبر 2019 (15:42) 2019-11-22

میانوالی : وزیراعظم عمران خان کے آبائی حلقے میانوالی کی قسمت جاگ اٹھی۔ وزیراعظم نے میانوالی میں صحت ، تعلیم سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

ان میں 200 بیڈ پر مشتمل زچہ بچہ ہسپتال بھی شامل ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد بھی ساتھ تھے۔

وزیراعظم عمران خان کو حکام نے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ میانوالی سے سرگودھا تک منی موٹروے کا سنگ بنیاد بھی رکھا، جسے فیز ٹو تک فیصل آباد تک بڑھا یا جائے گا۔


ای پیپر