photo by pcb twitter

آسٹریلوی بلے بازوں کے سامنے پاکستانی بولرز نڈھال ہو گئے
22 نومبر 2019 (14:43) 2019-11-22

آسٹریلوی بلے بازوں کے سامنے پاکستانی بولرز نڈھال ہو گئے، کینگروز کو اننگز میں 72رنز کی برتری حاصل ہو گئی، میزبان ٹیم نے ٹرپل سنچری مکمل کر لی۔

دوسرے دن کھیل کا اختتام تک آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 312 رنز بنا لیے، آسٹریلیا کو پاکستان پر 57 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ ڈیوڈ وارنر 151 جبکہ لبوشائنے 55 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، جو برنز سنچری سے 3 رنز قبل اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

پاکستان کی طرف سے صرف یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔


ای پیپر