ملائشیا کی خاتون اول بھی عمران خان کی مداح
22 نومبر 2018 (14:20) 2018-11-22

کوالالمپور:یہ شاہد اب تک کسی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ ملائیشیا کی خاتون اول بھی وزیراعظم عمران خان کے مداحوں کی فہرست میں شامل ہیں ‘وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران ان کی ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر ایک فوٹو سیشن کے دوران ملائیشین خاتون اول سیتی حسما محمد علی، عمران خان کی جانب مڑیں اور اچانک سوال کیا، کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑ سکتی ہوں؟'جس پر وزیراعظم عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ’’کیوں نہیں‘‘۔ اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اور وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔تصویر کھینچے جانے کے موقع پر ملائیشین خاتون اول کی خوشی دیکھنے کے قابل تھی۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور لوگوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


ای پیپر