file photo

ن لیگ نے چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
22 May 2020 (14:56) 2020-05-22

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ دھوکے کے سوا کچھ نہیں، خسرو بختیار نے جلد بازی میں چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی تھی۔ عبدالرزاق داؤد، خسرو بختیار اور دیگر حکومتی لوگوں کو کچھ نہیں کہا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو کمیشن کے سامنے پیش ہونا چاہیے تھا، شریف شوگر ملز نے ایک کلو چینی بھی ایکسپورٹ نہیں کی، مصنوعی قلت پیدا کرکے منافع کمانے والوں کا دفاع کیا جا رہا ہے۔


ای پیپر