file photo

سعودی عرب نے اسرائیل کا فلسطین کے حوالے سے منصوبہ مسترد کر دیا
22 May 2020 (14:43) 2020-05-22

ریاض: سعودی عرب نے اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو ہتھیانے کا مجوزہ منصوبہ مسترد کردیا ہے اور فلسطینی عوام کی اُمنگوں کے مطابق ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا ہے جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت کسی بھی یک طرفہ کارروائی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ایسے کسی بھی اقدام کی مذمت کرتی ہے جس سے خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے امن عمل کی بحالی کے امکانات کو نقصان پہنچ سکتا ہو۔

گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ نئی حکومت کے قیام کے ساتھ یہودی بستیوں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع وادیِ اردن میں اسرائیلی قانون کا اطلاق کرسکتے ہیں۔


ای پیپر