file photo

بازاروں اور شاپنگ مالز کو رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت مل گئی
22 May 2020 (11:25) 2020-05-22

لاہور: حکومتِ پنجاب نے عید الفطر تک بازاروں اور شاپنگ مالز کو رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی۔

پنجاب کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کورونا کے فیصلے میں کہا گیا کہ جمعے سے عید الفطر تک بازاروں اور شاپنگ مالز میں رات دس بجے تک کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہے، صوبے میں تمام صوفیا کے مزارات بھی جمعے سے کھول دیے جائیں گے، زائرین کو 24 گھنٹے داخلے کی اجازت ہوگی۔


ای پیپر