ملک میں کورونا وائرس نے ایک دن میں پچاس افراد کی جان لے لی
کیپشن:   file photo سورس:   
22 May 2020 (11:16) 2020-05-22

لاہور: ملک میں کورونا وائرس نے ایک دن میں پچاس افراد کی جان لے لی، مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 67 ہوگئی۔

24 گھنٹوں میں 2 ہزار 603 نئے کیس سامنے آگئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد پچاس ہزار 219 ہوگئی۔

سندھ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 19 ہزار 924، پنجاب میں 18 ہزار 455 تک جاپہنچی، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 155 افراد، بلوچستان میں 3 ہزار 74 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں 1326، گلگت بلتستان میں 602 اور آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 189 مریض زیرعلاج ہیں۔ ملک بھر میں 15 ہزار 201 مریض کرونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوئے۔


ای پیپر