file photo

ایلس ویلز کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور قابل اعتراض ہے: ترجمان چینی سفارتخانہ
22 May 2020 (11:05) 2020-05-22

اسلام آباد: امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کی سی پیک اور پاک چین تعلقات پر تنقید کے معاملے پر چین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ردعمل جاری کر دیا۔

ترجمان چینی سفارتخانے کے مطابق مسز ایلس ویلز کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور قابل اعتراض ہے۔ ایلس ویلز کی تقریر بے بنیاد اور لہجہ ماضی کا عکاس ہے۔ انہوں نے پاک چین تعلقات اور سی پیک کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاک چین تعلقات میں کسی استاد کی ضرورت نہیں، امریکا جیسے استادوں کی تو بالکل نہیں، پاک امریکا تعلقات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، امریکا بھی پاک چین تعلقات کو عزت دے، امید ہے امریکا بے بنیاد الزامات، غیر ذمہ دارانہ تقاریر سے اجتناب برتے گا۔

ترجمان چینی سفارتخانہ کے مطابق پاکستان چین کا مساوی شراکت دار ہے۔ چین نے پاکستان سے کبھی ڈومور کا مطالبہ نہیں کیا، چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کے لیے معاونت کی، کبھی بھی داخلی امور میں مداخلت نہیں کی، چین نے پاکستان کے علاقائی امور میں ذمہ دارانہ کردار کو اُجاگر کیا، کبھی دباؤ نہیں ڈالا۔


ای پیپر