سعودی عرب پاکستان کو ادھار تیل دے گا
22 May 2019 (23:20) 2019-05-22

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی اعلی قیادت نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی اقدام سے پاکستان معیشت میں استحکام آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے تین سال تک پاکستان کو سالانہ 3 ارب 20 کروڑ ڈالرکا تیل ادھار دینے کا اعلان کیا ہے، اس اقدام کو تجزیہ کاروں اور حکومتی عہدے داروں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد اور سعودی حکومت کے ممنون ہیں۔وفاقی وزیر خسروبختیار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سہولت سے زرمبادلہ کےآٹ فلو کا دبا کم ہوگا، موخر ادائیگی کی سہولت کا اسٹاک مارکیٹ پر بھی مثبت اثر ہوگا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی ادھار تیل کی صورت میں امداد خوش آئند ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان کا ساتھ دے کر حقیقی دوست کا ثبوت دیا، اہم پیش رفت میں انشااللہ روپے کی قدرمیں بتدریج بہتری آئے گی۔پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے اس تعاون سے پاکستان کو سہولت ہوگی۔ہمایوںاختر نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کے لئے خوش آئند خبرہے، تاجر برادری کا اعتماد بحال ہوگا،معاشی مشکلات کم ہوں گی۔


ای پیپر