سعودی تاریخ میں پہلی بار 1979 کے سانحہ پر ڈرامہ نشر
22 May 2019 (21:25) 2019-05-22

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار ایک ڈرامہ سریل پیش کیا گیا ہے جس میں 1979 کے اس سانحہ کو فلمایا گیا ہے جب باغی گروہ نے مکہ مکرمہ پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس ڈرامے کا ذکر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور دنیا بھر سے اس پر ملا جلا ردعمل آیا ہے جہاں اکثریت سے اس واقعہ کو فلمائے جانے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’’العاصوف الیوم‘‘ نامی اس ڈرامے کی قسط نمبر 15 اور 16 میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ایک باغی گروہ نے مکرمہ مکرمہ پر قبضہ کیا ٗ کیسے خانہ کعبہ کی ناکہ بندی اور بعد ازاں کیسے اس قبضہ کو ختم کروایا گیا۔ ڈرامہ نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اس پر شدید تنقید کی گئی ہے اور دنیا بھر سے امت مسلمہ نے سعودی عرب میں اس اقدام کو ناپسندیدہ کی نگاہ سے دیکھا ہے اور ایسا ڈرامہ نشر کئے جانے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ 20 نومبر 1979 کو ایک باغی گروہ نے مکرمہ مکرمہ پر قبضہ کر کے پوری مسلم دنیا کو خوف زدہ کر دیا تھا۔


ای پیپر