Image Source : Facebook

سعودی عرب نے مشکل حالات میں ایک دفعہ پھر پاکستان کا ہاتھ تھام لیا,بڑی خوشخبری
22 May 2019 (20:57) 2019-05-22

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہر سال پاکستان کو 3ارب 20کروڑ ڈالرز کا تیل ادھار دے گا۔

گزشتہ روز انہوں نے اعلان کیا کہ سعودی عرب یکم جولائی 2019 سے پاکستان کو ادھار تیل دینا شروع کرے گا۔حفیظ شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کی حمایت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔

پاکستان کو ادھار تیل دینے کے معاہدے کی بنیاد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں رکھی گئی۔وفاقی وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہاکہ خسارے جس تیزی سے نیچے جارہے ہیں بہت جلد معیشت بہتر ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زر مبادلہ کی پوزیشن بہتر ہوگی،اس سے پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہوگا۔مشیر خزانہ نے مزید تین سال کےلیے پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگیاں موخر کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔


ای پیپر