Image Source : PTV Sports Facebook

ورلڈ کپ :پاکستان ٹیم کے میچز کا مکمل شیڈول سامنے آگیا
22 May 2019 (20:29) 2019-05-22

لندن:کرکٹ ورلڈ کپ 2019کا باقاعدہ آغاز 30مئی سے شروع ہوگا جس میں ہر ٹیم اپنے 9میچز کھیلے گی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔دیگر ٹیموں کی طرح پاکستان کو بھی 9ون ڈے میچز کھیلنے ہیں، جبکہ قومی ٹیم کو اچھے رن ریٹ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ میچز میں فتح حاصل کرنا ہوگی تاکہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر سکے۔

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اپنے 2 وارم اپ میچز افغانستان اور بنگلہ دیش کےخلاف 24 مئی کو برسٹل اور 26 مئی کو کارڈف میں کھیلے گا۔قومی ٹیم کے 8میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بج کر 30منٹ پر شروع ہوں گے، جبکہ بنگلہ دیش کےخلاف نواں میچ شام 5بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا۔

پاکستان اپنے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے جس میں وہاب ریاض، محمد عامر اور آصف علی کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ سرفراز احمد ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 31مئی کو ویسٹ انڈیز ،دوسرا میچ 3جون کو میزبان انگلینڈ کےخلاف ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا ، پاکستان کاتیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کےخلاف برسٹل،چوتھا میچ 12جون کو عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کےخلاف ٹاونٹن میں،پانچواں میچ 16 جون کو روایتی حریف بھارت کےخلاف مانچسٹر میں،چھٹا میچ 23جون کو جنوبی افریقہ کےخلاف لارڈز لندن ،ساتواں میچ 26جون کو نیوزی لینڈ کےخلاف برمنگھم ،آٹھواں میچ 29جون کو افغانستان کےخلاف لیڈز اور آخری لیگ میچ 5جولائی کو بنگلہ دیش کےخلاف لارڈز کے مقام پر کھیلا جائے گا۔


ای پیپر