ڈالر کی قدر میں مزید 8 پیسے کا اضافہ
22 May 2019 (20:12) 2019-05-22

کراچی: انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا جس کے بعد پاکستانی کرنسی کی بے قدری میں اضافہ ہوگیا۔

 انٹربینک میں کاروبارکے آغازمیں ڈالرکی قدرمیں 8 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر152 کا ہوگیا۔ ڈالرکی قدر میں اضافے اور تکنیکی خامیوں سے 134 ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہوا۔ دستاویزکے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں 9 کھرب 45 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔


ای پیپر