طلال چوہدری نے معافی مانگ لی
22 May 2019 (19:39) 2019-05-22

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ میری نیت کسی کی دل آزاری نہیں تھی، میری بات یا مثال اگر مناسب نہیں تھی تو میں معذرت چاہتا ہوں۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک کلپ میں تحریک انصاف کے حکومت کے بارے میں طلال چودھری یہ نے کہا کہ یہ بالکل اسی طرح کی تبدیلی ہے جس طرح باجی فردوس عاشق ، اگران کا منہ دھو دیا جائے تو جس طرح وہ میک اپ کے اندر سے اصل نکلیں گی یعنی جو باجی فردوس کی بجائے فردوس خان اندر سے نکلے گا ، اسی طرح کا چہرہ تبدیلی کاہے یہ تبدیلی نہیں یہ دھوکاہے ۔

طلال چودھری کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جس پر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مری نیت کسی کی دل آزاری نہیں تھی، میری بات یا مثال اگر مناسب نہیں تھی تو میں معذرت چاہتا ہوں۔


ای پیپر