Image Source : Facebook

سی پیک کے دشمنوں کیلئے بُری خبر
22 May 2019 (18:06) 2019-05-22

کراچی : کراچی شپ یارڈ میں چین کے تعاون سے تیار کردہ میری ٹائم پیٹرول ویسل کی لانچنگ کر دی گئی ، جہاز سی پیک اور گوادر پورٹ کی سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کرے گا ۔

بدھ کو کراچی شپ یارڈ میں چین کے تعاون سے تیار کردہ میری ٹائم پیٹرول ویسل کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 1500 ٹن کی میری ٹائم پیٹرول ویسل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے لئے چین کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں تیار کی گئی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے بتایا کہ یہ جہاز اسٹیٹ آف دی آرٹ سینسرز اور آلات سے آراستہ ہے اور پاکستان کے دفاعی اثاثوں میں اہم اضافہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جہاز سی پیک اور گوادر پورٹ کی سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کرے گا ، اس جہاز کی تیاری کے بعد پاک بحریہ جہاز سازی کے شعبے میں خود انحصاری حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے میری ٹائم شعبے کے لیے کراچی شپ یارڈ کی خدمات قابل تحسین قرار دیں۔


ای پیپر