اپوزیشن جماعتوں کا ذاتی ایجنڈا نہیں : حمزہ شہباز
22 May 2019 (17:50) 2019-05-22

لاہور:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے پریس کانفرنس کرنی ہے تونیب سیاسی جماعت بنالے،چیئرمین نیب کاانٹرویوحقیقت ہے توبڑاشرمناک ہے، اپوزیشن جماعتوں کاذاتی ایجنڈانہیں ملکی مفادعزیزہے۔

  حمزہ شہباز نے لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی روپیہ انتہائی نچلی سطح تک گر گیاہے،قوم سے جھوٹ بولاجارہا ہے،یہاں کچھ ٹھیک نہیں ہورہا،جب ملک معاشی طورپرکمزورہوتے ہیں توقومیں ڈوب جاتی ہیں،مجھے دوردورتک امیدکی کوئی کرن نظرنہیں آتی،چیئرمین نیب نے پریس کانفرنس کرنی ہے تونیب ایک سیاسی جماعت بنالے،نیب اپنی سیاسی جماعت کانام نیب رکھے اورعمران نیازی سے الحاق کرلے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کاانٹرویوحقیقت ہے توبڑاشرمناک ہے،دوائوں کی قیمتوں میں 400فیصداضافہ کیاگیاہے،یہ نیب اورنیازی کا گٹھ جوڑہے،نیازی خان آپ کایوم حساب آنے والا ہے،ہم گھبرانے والے نہیں،شہبازشریف واپس آئیں گے،ہم مشرف دورمیں بھی نہیں بھاگے تھے، اپوزیشن جماعتیں مل بیٹھی ہیں، ذاتی ایجنڈانہیں ملکی مفادعزیزہے۔


ای پیپر