فوٹو بشکریہ فیس بک

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد کمی
22 May 2019 (14:00) 2019-05-22

کراچی: انٹربینک میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 152 کا ہوگیا، تاہم ایک گھنٹے بعد ہی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ کر 151 روپے 83 پیسے کی سطح جبکہ مزید کچھ دیر بعد قدر گھٹ کر 151 روپے 50 ہوگئی۔

ڈالرکی قدر میں اضافے اور تکنیکی خامیوں سے 134 ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہوا۔ دستاویز کے مطابق صبح ڈالر کی قدر بڑھنے سے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں 9 کھرب 45 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا تھا۔

گزشتہ روز بھی انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر2 روپے 27 پیسے اضافے کے بعد 151.92 روپے کا ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز میں روپے کے مقابلے میں ڈالر10 روپے کے لگ بھگ مہنگا ہوا ہے جس کے باعث پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کے حجم میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔


ای پیپر