فوٹو بشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے روزہ داروں کو خوشخبری سنا دی
22 May 2019 (12:49) 2019-05-22

لاہور: محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو خوشخبری سنا دی۔ آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔ کئی علاقے آندھی طوفانی کی لپیٹ میں بھی رہیں گے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسم خوشگوار کالے بادلوں کے ڈیرے، بارش برسے گی۔ آج لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، سرگودھا، ساہیوال سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے، بارش بھی ہوگی۔

کراچی میں موسم گرم مرطوب، حیدر آباد اور سکھر سمیت سندھ میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود، وادی کوئٹہ سمیت قلات ژوب کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ آج بارش ہوگی۔ خیبر پختونخواہ میں بیشتر مقامات پر آندھی کے ساتھ بارش برسے گی۔

کشمیر، گلگت بلتستان اور اطراف کے پہاڑی علاقوں میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔


ای پیپر