File Photo

سبیکا کی موت پر امریکی کمانڈر جنرل جوزف کا آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو فون
22 مئی 2018 (23:20) 2018-05-22

راولپنڈی: امریکی سینیٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون کر کے ٹیکساس سکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سنٹرل کمانڈکے کمانڈرجنرل جوز ووئل نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا اور ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر سوگوار خاندانوں سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔


ای پیپر