Photo Credit Yahoo

نیازی صاحب کو 100دن کی بجائے قوم کے 22ماہ ضائع کرنے کا حساب دینا ہو گا
22 مئی 2018 (22:51)

خانیوال:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف سے منگل کو ارکان اسمبلی ،بلدیاتی نمائندوں اور مسلم لیگی رہنماﺅں نے ملاقاتیں کیں ،اراکین اسمبلی ،چیئرمین ضلع کونسل خانیوال اور مسلم لیگی رہنماﺅں نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کیا ،شہباز شریف نے اس مو قع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے میگا پراجیکٹ دوسرے صوبوں کیلئے مثال بن چکے ہیں۔

جنوبی پنجاب ،خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں سے تعلیم اور صحت کے حوالے سے بہت آگے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات کام کیا ۔باقی باتیں بناتے رہے ،مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب کو صحیح معنوں میں ترقی یافتہ بنایا ۔اگر اﷲتعالیٰ نے موقع دیا تو اگلے الیکشن کے بعد جنوبی پنجاب میں نئے ہسپتال سکو ل کالج اور یونیورسٹیاں سڑکیں بنائیں گے ۔

نیازی صاحب کو 100دن کی بجائے قوم کے 22ماہ ضائع کرنے کا حساب دینا ہو گا ۔ خانیوال کے بلدیاتی نمائندوں اور مسلم لیگی رہنماﺅں نے شہباز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے کہا ہمیں شہباز شریف کی صورت میں حقیقی ویژنری قیادت میسر آئی ۔


ای پیپر