Photo Credit INP

ورلڈ کپ سے قبل نامور فرانسیسی فٹبالرکی عمرہ کی ادائیگی،ویڈیو وائرل
22 مئی 2018 (22:20) 2018-05-22

ریاض:فرانس کی فٹبال ٹیم کے نامور کھلاڑی پال پوگبا نے ورلڈ کپ سے قبل عمرے کی سعادت حاصل کرلی اور ان لمحات کو انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی شیئر کیا۔پال پوگبا نے سماجی رابطہ سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں حرم شریف میں کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

فرانسیسی فٹبالر نے کہا کہ یہ بہت خوبصورت جگہ ہے اور یہاں کھڑے ہو کر میں اپنے جذبات بیان نہیں کرسکتا۔پال پوگبا نے مزید کہا کہ وہ دوبارہ یہاں آئیں ہیں اور انشااللہ ایک دن آپ بھی یہاں ضرور آئیں گے۔25

سالہ پال پوگبا اپنی قومی ٹیم کے علاوہ پریمیئر لیگ کلب کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں، وہ بنیادی طور پر سینٹرل مڈفیڈ میں کھیلتے ہیں تاہم انہیں اٹیکنگ مڈ فیلڈ، ڈیفنس مڈ فیلڈ اور ڈیپ لائنگ پلے کے طور پر بھی کھلایا جاتا ہے۔


ای پیپر