Photo Credit Yahoo

جوہانسبرگ،ڈکیتی مزاحمت پر قومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی بھائی سمیت قتل
22 مئی 2018 (20:36)

شیخوپورہ/جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سابق قومی ہاکی پلیئر ماسٹر رضا اور ان کے سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے نواحی علاقے میں تین بھائی رضا المصطفی، رضا العطا اور رضا المرتضی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں مزاحمت پر دو بھائی جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

مقتولین کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا کہ ڈکیتی رات کے اوقات میں ہوئی اور ڈاکو گھر میں گھس آئے، اس پر ایک بھائی نے مزاحمت کی تو ڈاکوں نے فائرنگ کر دی، جس سے دو بھائی موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جو وہاں کے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔بدقسمت سابق ہاکی پلیئر چند روز قبل ہی والدہ کے انتقال کے بعد جنوبی افریقہ پہنچے تھے۔ دونوں میتیں جلد پاکستان لائی جائیں گی جن کی تدفین ان کے آبائی شہر شیخوپورہ میں ہو گی۔


ای پیپر