Photo Credit Yahoo

امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نندا ماڈل بن گئیں
22 مئی 2018 (18:08)

ممبئی:بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نندا نے بھی اداکاری کے شعبے میں قدم رکھ دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن کے بیٹے اور بہو کے بعد اب ان کی بیٹی شویتا بچن نندا نے بھی اداکاری شروع کر دی.

شویتا اپنے والد امیتابھ بچن کے ساتھ ایک مقامی اشتہار میں نظر آئیں گی جس کی عکسبندی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ امیتابھ بچن فلم”’ٹھگز آف ہندوستان“ میں نظر آئیں گے۔


ای پیپر