فائل فوٹو

شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
22 مارچ 2020 (12:05) 2020-03-22

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر مریم اورنگزیب اور شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔

شہباز شریف نے اسکریننگ کروائی اور ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم بھی جمع کروایا۔ میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا، نواز شریف کے دل کا علاج ابھی ہونا باقی ہے۔ آزمائش میں قوم کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے۔

ادھر شہباز شریف کی وطن واپسی پر وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی خاموش نہ رہے، طنز بھرا ٹویٹ داغ دیا، کہا شہباز شریف کی واپسی کیلئے بڑی محنت ہوئی ورنہ پارٹی پر ان کے دوستوں کا قبضہ ہو ہی گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دیگی چمچے ایسے خوش ہیں جیسے شہباز شریف نہیں کمانڈر سیف گارڈ آ گیا ہو۔

دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ویڈیو پیغام میں کہا امید ہے شہباز شریف کوئی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کریں گے۔ وہ اپوزیشن لیڈر کے طور پر اپنا کردار ادا کریں۔


ای پیپر