فائل فوٹو

فواد چودھری کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا
22 مارچ 2020 (11:34) 2020-03-22

اسلام آباد: فواد چودھری کا کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا، وفاقی وزیر نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ 24 گھنٹے سے زیادہ قرنطینہ میں رہنے کے بعد رپورٹ ملی۔

رپورٹ کا انتظار اعصاب شکن تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اچھی خبر ملی، فواد چوہدری نے قوم کے نام پیغام میں کہا، احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، انشاللہ قوم اس وباء کو شکست دے کر سرخرو ہوں گی۔

شہباز شریف کی وطن واپسی پر کہا، شہباز شریف کی فلائیٹ کو آنے دینا بہت خوش آئند ہے۔ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں ان کی واپسی کیلئے بڑی محنت ہوئی، ورنہ پارٹی پر ان کے دوستوں کا قبضہ ہو ہی گیا تھا۔ امید ہے باقی فیملی بھی اسی طرح واپس آئے گی اور جو پیسے ان کی طرف بنتے ہیں اس کیلئے پلی بارگین کریں پھر بے شک کہیں بھی رہیں۔


ای پیپر