اب مشکل فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے
22 مارچ 2020 (00:06) 2020-03-22

اسلا م آباد:سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اب مشکل فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے۔

ہفتہ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ 'وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے گورنر عمران اسمعیل، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے لوگوں کے گھروں میں رہنے کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'سندھ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس عرصے میں کریانے اور میڈیکل کی دکانیں کھلی رہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلی سندھ نے صوبے کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اگلے 3 دن مکمل طور پر آئسولیشن میں رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کا گھروں میں رہنا آپ اور ہم سب کے لیے ضروری ہے۔ٹاسک فورس کے اجلاس میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اصل پریشانی کی بات لوکل ٹرانسمیشن کے بڑھتے کیسز ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں وبا سے متاثرہ 396 افراد سامنے آچکے ہیں۔

ٹاسک فورس کے ہفتہ کو ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلی کو آگاہ کیا گیا تھا کہ صوبے میں 60 افراد میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا۔


ای پیپر