نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ اسلامو فوبیا کا نتیجہ ہے: عمران خان
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک سورس:   
22 مارچ 2019 (14:53) 2019-03-22

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں جان بوجھ کر اسلامو فوبیا کو ہوا دی گئی۔ نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ بھی اسی کا نتیجہ ہے۔

ملائیشین ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ دنیا میں جان بوجھ کر اسلامو فوبیا کو ہوا دی گئی۔ انہوں نے اسلامو فوبیا کو امت مسلمہ کی سیاسی جدوجہد میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا۔

اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے دیگر راستے تلاش کرنے پر زور دیا، کہا حملے کے جواب میں حملہ کوئی حل نہیں، انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کاوشیں کرنا ہوں گی۔

ددنوں ممالک کے وزرائے اعظم نے کرپشن کو ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا۔


ای پیپر