وقت ایک سا نہیں رہتا نہ وقت بدلتے دیر لگتی ہے !  ہفتے کےلئے استثنیٰ کی دارخواست مسترد ہونے پر ٹوئٹ

22 مارچ 2018 (18:42)

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت کی جانب سے ایک ہفتے کےلئے استثنیٰ کی دارخواست مسترد ہونے پر کہا ہے کہ امی نے فون پر پوچھا اجازت مل گئی ؟ میں نے کہا نہیں . کہنے لگیں کوئی بات نہیں .ہمارا اللہ مالک ہے ۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ امی میری اور ابو کی منتظر تھیں .

فون پر پوچھا کہ اجازت مل گئی؟ میں نے کہا نہیں ملی .کہنے لگیں کوئی بات نہیں ، ہمارا اللّہ مالک ہے !۔ مریم نواز نے کہاکہ جب عدالت سے والدہ کی عیادت کےلئے اپنے اور اپنے والد کےلئے ایک ہفتہ کے استثنیٰ مانگا تو نیب نے کہا کہ پورے خاندان کاوہاں ہونا ضروری نہیں !۔ مریم نواز نے کہاکہ وقت ایک سا نہیں رہتا نہ وقت بدلتے دیر لگتی ہے

مزیدخبریں