والدہ کی گردن میں پھر کینسر ،مریم نواز نے انتہائی تشویشناک خبر سُنادی
22 مارچ 2018 (17:59)

اسلام آباد:سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ والدہ کی گردن میں پھر کینسر کی تشخیص ہوئی ہے‘ ڈاکٹر میاں صاحب سے اس حوالے سے مشورہ کرنا چاہتے ہیں‘ نیب نمائندے کا کہنا کہ پورے خاندان کا وہاں ہونا ضروری نہیں مناسب بیان نہیں ہے‘ کلثوم نواز کسی کی والدہ اور کسی کی اہلیہ بھی ہیں‘ بیماری کسی پر بھی آسکتی ہے۔ جمعرات کو مریم نواز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وکیل نے ایک ہفتے کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی ہے۔

بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق فیصلہ جج نے سنانا ہے نیب کے نمائندے نے کہا کہ پورے خاندان کا وہاں ہونا ضروری نہیں ہے نیب نمائندے کا ایسا بیان مناسب نہیں ہے۔ اﷲ نہ کرے کسی پر بیماری آئے لیکن ایسا وقت کسی پر بھی آسکتا ہے۔ والدہ کو چھ مرتبہ کیمو تھراپی ہوچکی ہے کلثوم نواز کسی کی ماں‘ کسی کی اہلیہ ہیں ایسی بات نہ کی جاتی تو بہتر تھا۔ میری والدہ کی گردن میں پھر کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ڈاکٹرز میرے والد کا انتظار کررہے ہیں والدہ کی ریڈیو تھراپی ہو یا آپریشن ڈاکٹرز میاں صاحب سے مشورہ کرنا چاہتے ہیں


ای پیپر