شیری رحمن سینیٹ میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر مقرر
22 مارچ 2018 (17:00) 2018-03-22

اسلام آباد :پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان سینیٹ میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر مقرر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ میں میں پہلی خاتون حزب اختلاف مقرر ہوگئی ہیں جس کا نوٹی فکیشن چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر سینیٹ سیکریٹریٹ نے جاری کردیا۔شیری رحمان نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقررہونے کے بعد اپنا دفتر بھی سنبھال لیا ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ نیر بخاری نے شیری رحمان کی بطور اپوزیشن تقرری پر کہا کہ پیپلز پارٹی کو اکثریتی ممبران کی حمایت حاصل تھی، شیری رحمان انتہائی قابل پارلیمنٹیرین ہیں، ان کی اپوزیشن لیڈر کے تقرر سے مثبت پیغام جائے گا۔واضح رہے سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں اپوزیشن اتحادکے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےعہدے پر فائز ہوئے۔


ای پیپر