پی ایس ایل3 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈاور پشاور زلمی 25مارچ کو مدمقابل
22 مارچ 2018 (16:34)

کراچی:پاکستان سپرلیگ تھری کا فائنل پہلے ایڈیشن کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ اوردوسرے پی ایس ایل کی ونرپشاورزلمی کےدرمیان 25مارچ کو کراچی میں کھیلا جائےگا۔سنسنی سے بھرپورپی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے،کراچی کنگزکا ہوم گرانڈ پرفائنل کھیلنے کا خواب پورا نہ ہوسکا،ٹرافی کی جنگ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگی۔ پی ایس ایل تھری کی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔

پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ25مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نبردآزما ہوں گے، دونوں فائنلسٹ ٹیمیں ایک ایک بار ایونٹ اپنے نام کر چکی ہیں۔ اسلام آ باد یونائیٹڈ نے2016میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکومات دےکرپہلے ایڈیشن کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ پی ایس ایل تھری میں پشاور زلمی اعزاز کا دفاع کر رہی ہے، زلمی نے گزشتہ سال لاہورمیں کھیلے گئے فائنل میں سرفرازاحمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف فتح سمیٹ کرٹائٹل جیتا تھا۔کراچی کے کرکٹ لورز اپنی ٹیم کو تو ان ایکشن نہیں دیکھ سکیں گے لیکن 25مارچ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے محرومی کا 9سالہ درد ضرورختم ہوجائےگا۔


ای پیپر