کیویز انگلینڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ،انگلش ٹیم تاریخ کے پانچویں کم ترین ٹوٹل پرڈھیر
22 مارچ 2018 (16:15)

آکلینڈ:نیوزی لینڈکے خلاف آکلینڈکے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں انگلش ٹیم اپنی تاریخ کے پانچویں کمترین ٹوٹل پرڈھیرہوگئی۔پانچ کھلاڑی صفر پرآٹ ہوئے۔صرف دوڈبل فیگر میں اسکور کرسکے۔ایڈن پارک آکلینڈ میں ڈے نائٹ ٹیسٹ کا ٹاس نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے جیتا۔اورانگلینڈ کوبیٹنگ کی دعوت دی۔انگلش ٹیم کی اننگ محض چوراسی گیندوں پر58 رنزپرتمام ہوگئی۔ یہ ٹیسٹ کی تاریخ میں انگلینڈ کاپانچواں کمترین ٹوٹل ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف انگلش ٹیم کا کمترین مجموعہ بھی ہے۔نیوزی لینڈ کے مقابل انگلینڈنےسب سے کم اسکور64رنز50سال قبل ویلنگٹن میں بنایاتھا۔ انگلینڈ کے پانچ بیٹسمین جوروٹ،ڈیوڈ میلان،بین اسٹوکس،جونی بیرسٹو،معین علی اوراسٹورٹ براڈ کوئی رن نہ بناسکے۔کرس اوورٹن 33 اوراسٹون مین11رنز دو بیٹسمین ڈبل فیگر میں اسکورکرسکے۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے 32 رنز دیکر 6 اورٹم ساتھی نے25رنز کے عوض 4کھلاڑی آٹ کئے۔


ای پیپر