شیخ رشید نے کس کے کہنے پر آئین توڑنے کی باتیں کی ہیں : کیپٹن (ر) صفدر
22 مارچ 2018 (15:03) 2018-03-22


اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی کیپٹن  ( ر ) صفدر نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے بیان پر عدالت عظمیٰ کو از خود نوٹس لینا چاہیے کہ انہوں نے کس کے ایما پر آئین توڑنے کی باتیں کی ہیں ۔


احتساب عدالت کے باہر کیپٹن ( ر ) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے آئین توڑ کر جوڈیشل مارشل لاء لگانے کا مشورہ دیا اور جو شخص آئین توڑنے کی بات کرے کیا وہ پاکستانی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے بیان پر سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کی درخواست کریں گے۔عدالت سے اپیل کرتے ہیں کہ شیخ رشید کے بیان پر ازخود نوٹس لیا جائے کہ شیخ رشید نے کس کے کہنے پر آئین توڑنے کی باتیں کی ہیں


ای پیپر