مزید علاقے سیل کرنے کا فیصلہ
22 جون 2020 (22:09) 2020-06-22

اسلام آباد:وفاقی دار الحکومت میں موذی وبا کا پھیلاو روکنے کے لئے مزید علاقے سیل کرنے کا فیصلہ سیکٹر جی سکس ون اور ٹو ۔جی ٹین فور۔جی سیون ٹو۔ اور غوری ٹاون کو سیل کر دیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا سے متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا ، واضح رہے کہ گزشتہ چند روز میں ہر علاقے میں40 مریضوں کی تشخیص اور 25 اموات واقع ہوئی ہیں۔


ای پیپر