بینظیر سے متعلق باتیں مجھے رحمان ملک نے بتائیں: سنتھیا رچی
22 جون 2020 (14:58) 2020-06-22

اسلام آ باد: امریکی شہری سنتھیا رچی نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیر سے متعلق باتیں مجھے رحمان ملک نے بتائیں ،میرے اصل ٹوئٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ، اس کا مقصد کسی بھی فرد بالخصوص مرنے والی خاتون کی بیعزتی کرنا نہیں تھا۔

عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سنتھیا رچی نے کہا کہ میرے ساتھ 2011 میں جو کچھ ہوا اس متعلق امریکی سفارتخانے کے ذریعے آگاہ کر دیا تھا اور میں اب بھی امریکن سٹیزن سروسز کے ساتھ رابطے میں ہوں۔  جس شخص نے مجھ پر حملہ کیا وہ پی پی دور میں ملک کا طاقت ور شخص تھا مگر پاکستانی حکام کو اس واقعے کے بارے میں بتانے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی تھی۔

سنتھیا رچی نے کہا کہ بے نظیر سے متعلق باتیں مجھے اس وقت کے وزیرداخلہ رحمان ملک نے بتائیں لیکن میرے اصل ٹوئٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ہے حالانکہ اس کا مقصد کسی بھی فرد بالخصوص مرنے والی خاتون کی بیعزتی کرنا نہیں تھا۔


ای پیپر