پاکستان کے تین مالیاتی اداروں سے بڑے معاہدے
22 جون 2020 (13:51) 2020-06-22

اسلام آباد: پاکستان نے تین عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ پندرہ سو ملین ڈالر کے مالیاتی معاہدے کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کی تقریب اسلام اباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے۔یہ مالیاتی معاہدء ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ کئے گئے ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا ایکٹیو رسپانس سپورٹ پروگرام کے لئے حکومت پاکستان کے ساتھ 500 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک اس پروگرام کے لئے 500 ملین امریکی ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گا۔

یہ رقم حکومت پاکستان کی صحت کے نظام کو مستحکم کرنے پر خرچ ہوگی۔ امداد سے کورونا کیسی وبائی مرض کے سماجی اور اقتصادی اثرات کو کرنے میں مدد ملے گی۔ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے ساتھ بھی کورونا سے بچا کے لئے امداد کی فراہمی کا معاہدہ ہوا ہے۔ بینک پاکستان کو 500 ملین امریکی ڈالر کی مالی اعانت فراہم کرے گا۔یہ مالی امداد کوویڈ 19 ایکٹیو رسپانس اور سپورٹ پروگرام کے لئے فراہم کی جائے گی۔ رقم کا مقصد امراض کے براہ راست اور بالواسطہ اثرات کو کم کرنے میں آسانی ہوگی۔


ای پیپر