file photo

سنتھیا رچی کی مقدمہ درج نہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
22 جون 2020 (13:27) 2020-06-22

اسلام آباد: امریکی خاتون سنتھیا رچی کی مقدمہ درج نہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ مقامی عدالت نے ایف آئی اے کو انکوائری کرنے کے بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے پھر کہا کہ انہیں بے نظیر بھٹو سے متعلق باتیں تب کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے بتائی تھیں اور جو کچھ دو ہزار گیارہ میں ان کے ساتھ کیا گیا اسی وقت امریکی سفارت خانے کو آگاہ کر دیا تھا۔


ای پیپر